صوابی(جیوڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ صدر زرداری کی انتخابی مہم ایک کھلاڑی چلا رہا ہے، پاکستان کا مستقبل عوام کے ہاتھوں میں ہے۔
نوجوان نسل نئے پاکستان کی تعمیر کرے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کا انتخابی مہم کے سلسلے میں صوابی میں جلسہ عام سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہمارے دور میں خود کش دھماکے۔
بے روزگاری اور مہنگائی نہیں تھی۔ ایٹمی دھماکا کرکے کے پاکستان کی عزت کروائی۔ عوام کی سہولت کے لئے موٹر وے تعمیر کی گئی۔ انشا اللہ اقتدار میں آکر پشاور سے کابل تک موٹر وے کی تعمیر کی جائے گی بلکہ قوم کو بلٹ ٹرین کا بھی تحفہ دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں ملک تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا تھا جبکہ آج لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ اقتدار میں دوبارہ آکر عوام کو ان مشکلات سے نجات دیں گے۔
پاکستان کا مستقبل عوام کے ہاتھوں میں ہے۔ نوجوان نسل نئے پاکستان کی تعمیر کرے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہماری حکومت آئی تو صوابی کو سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔