لاہور(جیوڈیسک)سربجیت سنگھ کے بم دھماکوں کے شہدا کے لواحقین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دے۔ پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے شہدا کے لواحقین کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس سربجیت دہشت گرد تھا۔
جبکہ بھارت نے اسے اعزازات دیئے جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سربجیت سنگھ کو دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ہیرو بنانے کی کوشش کی گئی۔ بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کا کہنا تھا کہ بھارت کی جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک پر بھی عالمی تنظیموں کو نوٹس لینا چاہیے۔