گوجرانوالہ (جیوڈیسک)گوجرانوالہ میں جائیداد کے تنازعے پر سسر نے بہو کی ناک اور سر کے بال کاٹ دیئے۔ خاتون کو سول اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔علی پور چٹھہ کی رہائشی شبانہ کی شادی پانچ سال پہلے افضل سے ہوئی جو سعودی عرب میں کام کرتا ہے۔
دو بچیوں کی ماں شبانہ کا سسر اسے مجبور کرتا تھا کہ وہ الگ مکان لے کر رہے جبکہ شبانہ نے اپنے شوہر کا گھر چھوڑنے سے انکار کر دیا جس پر اکثر جھگڑا رہتا تھا۔
آج اسی معاملے پر ان میں تکرار ہوئی اور سسر محمد حسین نے شبانہ پر تشدد کیا اور چھریوں کے وار کر کے اس کی ناک اور سر کے بال کاٹ دیئے۔ شور سن کر محلے داروں نے شبانہ کی جان چھڑائی اور اسے ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔