اپریل میں یوریا کی فروخت 21 فیصد کم

Urea

Urea

لاہور(جیوڈیسک)کپاس کی کاشت میں تاخیر سے اپریل میں یوریا کی فروخت اکیس فیصد کم رہی۔لاہور اپریل کے دوران یوریا کی فروخت تین لاکھ بیس ہزار ٹن رہی جو مارچ کے مہینے میں چار لاکھ پانچ ہزار ٹن پر موجود تھی۔

ٹاپ لائن کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی چار ماہ میں یوریا کی فروخت سولہ لاکھ پچاس ہزار ٹن رہی جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں اٹھائیس فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جنوری سے اپریل تک یوریا کی مقامی فروخت تیرہ لاکھ ٹن رہی۔