اپر دیر : حلقہ پی کے 93 کے امیدوار بہرام خان کے بیٹے سمیت 2 افراد جاں بحق

Dir

Dir

اپر دیر(جیوڈیسک)اپر دیر میں جماعت اسلامی کے انتخابی قافلے کو دستی بم سے نشانہ بنایا گیا، حملے میں حلقہ پی کے ترانوے سے امیدوار بہرام خان کے بیٹے سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے ترانوے سے جماعت اسلامی کے امیدوار ملک بہرام خان کے قافلے پر حملہ اخاگرام کے مقام پر ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ملک بہرام خان کے بیٹے ابو بکر سمیت دو افراد دم توڑ گئے۔ دھماکے سے ملک بہرام خان کی گاڑی تباہ ہوگئی جبکہ خود ان کے بازو پر بھی چوٹیں آئیں۔