لاہور(جیوڈیسک)لاہور میں مسلم لیگ (ن ) کے کارکنوں کا پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان پر بہیمانہ تشدد، پی ٹی آئی کے پانچ کارکن زخمی ہو گئے۔حلقہ پی پی 148 میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں اسٹیکر لگانے کے معاملے پر شدید تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔
مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے تشدد سے تحریک انصاف کے دو کارکنوں کے سر پھٹ گئے اور تین زخمی ہو ئے۔ اس موقع پر میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ ان کے کارکنوں کے ساتھ زیادتی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس بدمعاشوں کے ساتھ ملی ہوئی ہے، انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔