سابق کپتان اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسٹیج پر چڑھتے ہوئے لفٹر سے گر کر زخمی ہو گئے اس پر صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں تشویش کی لہر نے ثابت کر دیا کہ فاتح ورلڈکپ پر شہرت کس طرح مہربان ہے۔
انتخابی مہم کے دوران لاہور میں عمران خان زخمی ہوئے تو صرف تحریک انصاف کے کارکنوں اور اسپورٹس حلقے ہی نہیں بلکہ ملکی اور عالمی سیاست کی نامور شخصیات کے ہاتھ بھی عمران خان کی جلد صحتیابی کے لئے اٹھ گئے۔
عمران خان عالمی سطح کی مقبول ترین شخصیت ہیں۔ یہ حقیقت اب ہی نہیں سامنے آئی بلکہ کرکٹ کے بعد سیاست میں ان کا منفرد انداز بھی ان کی شہرت کی بڑی وجہ ہے۔ میانوالی کے دیہی ماحول میں
عالمی سطح کی یونیورسٹی کے قیام نے عمران خان کو اسٹار سے سپر اسٹار بنا دیا۔ شوکت خانم کینسر اسپتال کی کامیابی عمران خان کو شہرت کی بلندیوں پر لے گئی۔ انیس سو بانوے میں عمران خان کی شہرت کا ستارہ خوب چمکا۔ فاتح عالم بنے تو دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کے دلوں میں وہ گھر کر گئے۔
ورلڈکپ انیس سو ستاسی میں شکست پر عمران خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ان کی اہمیت اس وقت سامنے آئی جب سابق صدر ضیا الحق نے انہیں ریٹائرمنٹ واپس لینے پر آمادہ کیا تھا۔