حیدر آباد(جیوڈیسک)حیدر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیو ایم کا ایک کارکن جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ ایم کیو ایم کے چاروں کارکن لبرٹی چوک بس اڈے پر موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ چاروں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک دم توڑ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں کاروباری مراکز اور بازار بند ہوگئے جبکہ کارکنوں کی بڑی تعداد سول ہسپتال پہنچ گئی۔