لندن : فلم فاسٹ اینڈ دا فیوریس کے چھٹے حصے کی نمائش

Fast Furious 6

Fast Furious 6

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم فاسٹ اینڈ دا فیوریس کے چھٹے حصے کو لندن میں نمائش کے لئے پیش کر دیا گیا، پریمیر شو میں ہالی وڈ ستاروں کی شرکت نے چار چاند لگا دیئے۔

پریمیر شو میں معروف اداکار وین ڈیزل اور اداکارہ مشعل روڈریگز سمیت کئی دیگر ہالی وڈ ستاروں نے شرکت کی۔ ہالی وڈ ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

فاسٹ اینڈ فیوریس کے اس حصے میں پہلے کی طرح کار ریس نہیں دکھائی گئی بلکہ گزشتہ پانچ فلموں میں کار ریس جیتنے والے ڈرائیوروں کی امیر ہونے کے بعد نئی زندگی کو دکھایا گیا ہے۔ مشکل یہ ہے کہ ماضی میں کئے گئے جرائم کا ریکارڈ ان کی راہ میں رکاوٹ بن گیا ہے۔