لاہور(جیوڈیسک)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان لاہور میں شوکت خانم ہسپتال میں زیر علاج ہیں،ڈاکٹروں نے ان کی حالت تسلی بخش قرار دی ہے،تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد گزشتہ رات سے اب تک ہسپتال کے باہر موجود ہے۔
شوکت خانم ہسپتال اور پاک فوج کے 2 ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم عمران خان کا علاج کر رہی ہے۔ٹیم تحریک انصاف کے قائد کا آج بھی معائنہ کریگی۔عمران خان کو منگل کی شام جلسے سے خطاب کیلئے لفٹر کے ذریعے سٹیج پر پہنچایا جا رہا تھا کہ اچانک لفٹر غیر متوازن ہو گیا۔
جس سے وہ تقریبا چودہ فٹ بلندی سے نیچے آ گرے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد رات سے اب تک شوکت خانم ہسپتال کے باہر موجود ہے جہاں وہ اپنے قائد کی صحت یابی کیلئے دعائیں مانگ رہے ہیں۔