پشاور(جیوڈیسک)پشاور خیبر پختون خوا حکومت نے انتخابات کے موقع پر 9 مئی سے 11 مئی تک سرکاری تعلیمی ادارے بند کرنے اور حساس ترین پولنگ اسٹیشنزپر سیکورٹی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ کوئیک رپانس فورس کو پولنگ اسٹیشن سے 10سے 15 منٹ کے فاصلے پر تعینات کیا جائے گا۔
پشاور میں ذرائع کو بریفنگ دیتے ہوئے مسرت قدیم کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا حکومت نے تمام سرکاری سکول ، کالجز اور یونیورسٹیوں کو 9 سے 11 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دیگرسرکاری محکمے 10 اور 11 مئی کو بند رہیں گے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ریسکیو ،پولیس اور اور لوکل گورنمنٹ کے اہلکار وں کی چھٹیاں منسوح کر دی گئی ہیں۔
خیبر پختون خوا کے حساس ترین پولنگ اسٹشن پر10 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔تمام پولنگ اسٹیشنز پرسیکورٹی کیمرے نصب کئے جائیں گے اور کوئیک رپانس فورس کو حساس ترین پولنگ اسٹیشن سے 10 سے 15 منٹ کے فاصلے پرتعینات کیا جائے گا۔