راجہ یاسر سرفراز کا انتخابی مہم کے سلسلہ میں پیر شوکت کرولی اور ضلعی صدر تحریک انصاف ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ کے ہمراہ علاقہ ونہار کا کامیاب دورہ
Posted on May 8, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
چکوال : راجہ یاسر سرفراز کا انتخابی مہم کے سلسلہ میں پیر شوکت کرولی اور ضلعی صدر تحریک انصاف ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ کے ہمراہ علاقہ ونہار کا کامیاب دورہ، بوچھال خورر او ردلیل پور میں بڑے جلسوں سے خطاب ، راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان نے کہا کہ عوام کا جذبہ اور جوش بتا رہا ہے۔
تبدیلی آ چکی ہے اور عوام کا یہ سونامی ظالم حکمرانوں کے مظالم کو بہا کر ساتھ لے جائیگا۔ اور وہ دن دور نہیں جب ملک پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔ اور ایک نیا پاکستان معرض وجود میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر طبقاتی نظام تعلیم کا رائج کرنا تحریک انصاف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
اقتدارمیں آنے کے بعد اپنا کاروبار نہیں بڑھائوں گا۔ بلکہ یہیں روک دوں گا۔ اور عوام کایہ اجتماع بتا رہا ہے کہ بارہ مئی کے آسمان پر نیا پاکستان لکھا ہو گا۔ اس موقع پر پیر شوکت کرولی اور ملک شاہد اقبال کے علاوہ راجہ منور احمد، راجہ حمزہ، پیر وقار، چوہدری احسن زاہد، ملک احسان اور معظم اقبال تاجدار بھی ان کے ہمراہ تھے۔