لاہور(جیوڈیسک)تحریک انصاف کے رہنماوں نے شوکت خانم ہسپتال میں عمران خان کی عیادت کی،شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اپنی نہیں قوم کی فکر ہے۔شوکت خانم ہسپتال لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی ،جاوید ہاشمی اور اسد عمر نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی عیادت کی۔
جس کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے عمران خان کو تین ہفتے تک آرام کی ہدایت کی ہے۔عمران خان کو اس وقت اپنے سے زیادہ قوم کی فکر ہے۔جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے زخموں کی پرواہ کیے بغیر انتخابی مہم کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ان کی عمران خان سے گفتگو ہوئی ہے عمران خان زخمی ہونے کے باوجود مستعد دکھائی دئیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان زندہ دل اور بہادر شخصیت کے مالک ہیں ۔