لاہور(جیوڈیسک)شوکت لاہور خانم اسپتال لاہور کے ڈاکٹر فیصل سلطان نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ عمران خان تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں،وہ آیندہ 2،تین دن تک بیڈ ریسٹ پر رہیں گے تاہم عمران خان از خود بہتر محسوس کریں تو انہیں خطاب کی اجازت دے سکتے ہیں۔
ذرائع کو بریفنگ دیتے ہو ئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ عمران خان کو آئی سی یو سے کچھ دیر میں منتقل کردیا جائے گا۔ایک سوال کے ضواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ریڑھ کی ہڈی مکمل طور پر ٹھیک ہے۔