لاہور(جیوڈیسک)سابق وزیر اعلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرادری اور ان کے حواریوں نے پاکستان کے خزانے کو لوٹا اور کرپشن کے انبار لگائے،قوم 11 مئی کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دے گی۔ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو وہ قوم کے سامنے ہر سزا بھگتنے کو تیار ہیں۔سابق وزیر اعلی شہباز شریف نے ایکبار پھر صدر آصف زرداری پر خوب بھڑاس نکالی،انکا کہنا تھا کہ چار کے ٹولے نے ملک کی معشیت کا جنازہ نکال دیا۔
لوٹے ہوئے اربوں روپے کے اشتہارات ن لیگ کے خلاف دیئے جا رہے ہیں۔میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو خدا صحت دے لیکن قوم اب کسی جذباتی کیفیت میں نہیں آئے گی اور پوری سنجیدگی اور دل و دماغ سے ووٹ کا استعمال کرے گی۔
سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ رحمان ملک نے لندن میں ان سے خود معافی مانگی کہ ان کے خلاف بنائے جانے والے کیسز غلط تھے جبکہ ہائی کورٹ کے فل بنچ نے بھی تینوں کیسز ختم کر دئے ہیں۔میاں شہباز شریف نے ایک بار پھر قوم سے اپیل کی کہ ووٹ کو تقسیم نہیں ہونے دینا اگر ایسا ہوا تو ملک پھر اندھیروں اور کرپشن میں چلا جائے گا۔