گجرات(جیوڈیسک)مسلم لیگ قاف کے رہنما چوہدری پرویز الہی کہتے ہیں شہباز شریف ڈرامے کرنے کے بجائے تیس ارب روپے کی کرپشن کا حساب دیں۔گجرات عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف جعلی اور ناکام منصوبوں پر خرچ ہونے والے ایک سو چالیس ارب روپے بجلی پیدا کرنے پر لگاتے تو عوام آج اندھیروں میں نہ ہوتے۔
ان کا کہنا تھا کہ گجرات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے مختص نوے کروڑ روپے لاہور میں جنگلا بس سروس پر لگا دیئے گئے۔ چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ کارکردگی میں مسلم لیگ قاف سب سے آگے ہے اقتدار میں آ کر یہ سلسلہ مزید آگے بڑھائینگے۔