کراچی (جیوڈیسک)کراچی اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بینک کے اے ٹیم ایم سے جعلی نوٹ نکلنے کی صورت10 ہزار روپے فی نوٹ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اے ٹی ایم مشین سے ایک جعلی نوٹ نکلنے پر بینک کو 10 ہزار روپے کا جرمانہ دینا ہوگا اور نوٹ کی مالیت بھی ادا کرنی پڑے گی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کو ایک، دو اور پانچ روپے کے سکے بھی تبدیل کرنے کی ہدایت کی، سکے تبدیل نہ کرنے پر بھی بینکوں کو جرمانہ کیا جائیگا۔