راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان کی انتخابی مہم عروج پر، مخالفین کے پروپیگنڈے اور شوشے بھی اثر نہ کر سکے

راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان کی انتخابی مہم عروج پر، مخالفین کے پروپیگنڈے اور شوشے بھی اثر نہ کر سکے۔گذشتہ روز امیدوار قومی اسمبلی پاکستان تحریکِ انصاف راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان نے کامیاب انتخابی مہم جاری رکھتے ہوئے پادشاہان، کھوکر زیر اور یونین کونسل نمبر 4 شہر چکوال میں بڑے اجتماعوں سے خطاب کیا۔یونین کونسل نمبر 4شہر چکوال میں ان کے ہمراہ چوہدری ایاز امیر بھی تھے۔

دیگر پروگراموں پر ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ ، علی ناصر بھٹی ، چوہدری احسن زاہد ، راجہ عثمان ہارون مو جود تھے ۔ چوہدری ایاز امیر نے خطاب کر تے ہوے کہا نوجوانوں میں جو ولولہ نظرآرہاہے اس سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ اب نیا پاکستان بننے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور جو حادثہ عمران خان صاحب کے ساتھ پیش آیا اس کا تذکرہ پوری دنیا کے ممالک میں ہو رہا ہے۔

اس حادثے کے بعد تحریکِ انصاف کا ووٹ بینک مضبوط ہو چکا ہے میری درخواست ہے عوام سے کہ اب نوجوانوں کے پیچھے چلنے کا وقت آ چکا ہے اور ہمیں چاہیے کہ اس نوجوان طاقت کو مزید مضبوط کریں اور تحریک ِ انصاف کو کامیاب کروائیں ۔ اس موقع پر راجہ یاسرہمایوںسرفراز خان نے اپنے خطاب میں پاکستان تحریکِ انصاف کے منشور پر روشنی ڈالی اور کہا کے عمران خان اس حوصلہ مند چٹان کا نام ہے جو اپنے ارادوں پر ڈٹ جائے تو بڑی سے بڑی آفت بھی ان کے ارادوں کو پست نہیں کر سکتی۔

حادثہ پیش آنے کے بعد میرا عظیم قائد بار بار ڈاکٹر حضرات سے اسی بات پربَضد ہے کہ میں نے جلسوں میں جانا ہے اور ایک نیا پاکستان بنانا ہے ۔ میرے بھائیوں عمران خان ہی
اصل قائد ہے جسے اپنی صحت اور زندگی سے بڑھ کر پاکستان کی پرواہ ہے میری آپ سے درخواست ہے کہ گیارہ مئی کو موازنہ کے بعد ووٹ دیں اور مجھے یقین ہے کہ اگر آپ نے صحیح فیصلہ کیا تو نیا پاکستان بننے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی علی ناصر بھٹی اور ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ نے عمران صاحب کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کروائی۔