سوتی دھاگہ کی برآمدات میں 29فیصد اضافہ

Cotton Thread

Cotton Thread

رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ ( جولائی تا مارچ ) کے دوران گذشتہ سال کے مقابلہ میں سوتی دھاگہ کی برآمدات میں 29فیصد اضافہ ہوا۔ ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے پی) کے ڈبلیو ٹی او سیل کے سربراہ مجیب خان کے مطابق رواں مالی سال 1.652ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں جبکہ سوتی کپڑے کی برآمدات 11فیصد اضافہ سے 1.99ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔

اسی طرح نٹ وئیر کی برآمدات 1.5ارب ڈالر تک پہنچ گئیں اور ان میں 2.8فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق تولیہ کی برآمدات میں 30.8فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہونے سے 577.695ملین ڈالر جبکہ ٹیکسٹائلز مٹریلز کی برآمدات میں 44.8فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔

جاری مالی سال کے دوران برآمدات سے 305.135ملین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا۔ ٹیکسٹائل کے شعبہ کی برآمدات میں ہونے والے اضافہ سے ملکی معیشت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔