لاہور(جیوڈیسک)شہباز شریف نے رحمان ملک کے منی لانڈرنگ سے متعلق الزام کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں کوئی صداقت نہیں ،رحمان ملک جھوٹیہیں اور سیاسی ڈرامہ کر رہے ہیں۔
ماڈل ٹاو ن لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے رحمن ملک کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے شخص کی بات میں صداقت نہیں ہوسکتی۔
جس نے خود سپریم کورٹ میں دہری شریت سے متعلق جھوٹ بولا ہو۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔وہ ملک میں کہیں نظرنہیں آرہی، اس لیے مسلم لیگ ن کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہے۔مسلم لیگ ن کے رہ نما اسحق ڈار نے بھی رحمن ملک کے الزامات کی تردید کی۔