لاہور نے سیالکوٹ کو ہرا کر انڈر16ہاکی چیمپئن شپ جیت لی

hockey

لاہور(جیو ڈیسک)لاہور نے سیالکوٹ کو شکست دے کر دوسری انڈر 16 ہاکی چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں لاہور اور سیالکوٹ کے درمیان انڈر 16 ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل میچ سنسنی خیز رہا۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں دو دو گولز سے برابر رہیں۔میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آوٹ پر کیا گیا۔

جس میں لاہور کا سکور تین رہا جبکہ سیالکوٹ کی ٹیم صرف ایک گول کر سکی۔ مجوعی طور پر لاہور نے یہ میچ پانچ،تین سے جیت لیا۔ فیصل آباد نے ملتان کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیا نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔