پاکستان (جیوڈیسک) رواں مالی سال کے ابتدائی نو مہینوں کے دوران گذشتہ سال کے مقابلہ میں پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں بالترتیب پندرہ اعشاریہ سات اور پچھتر فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا.ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق ملک سے اکتیس کروڑ چھیانوئے لاکھ ڈالر کے پھل برآمد کئے گئے۔
جاری مالی سال میں سبزیوں کی برآمدات میں پچھتر فیصد سے زائد کا اضافہ ہونے سے ان کی برآمد سے سترہ کروڑ بارہ لاکھ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا۔رواں سال پھلوں اور سبزیوں کی برآمد میں ہونے والے اضافہ سے زرعی شعبہ کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہونے کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کے چھوٹے کاشتکاروں کے وسائل اور آمدنی بھی بہتر ہوں گے۔جس سے غربت کے خاتمہ اور شہروں کی جانب نقل مکانی میں کمی کے حوالے سے بھی مدد حاصل ہوگی۔