آرٹیکل 63 عمل نہیں کیا گیا،کرپٹ لوگ الیکشن لڑنے پہنچ گئے،طاہر القادری

Tahir Ul Qadri

Tahir Ul Qadri

لاہور(جیوڈیسک)تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ آرٹیکل 63 پر عمل نہ ہونے سے کرپٹ اور نااہل امیدوار انتخابی میدان میں پہنچ گئے۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران علامہ طاہرالقادری نے کہا کہ ان کے مطالبات پر ایک فیصد بھی عمل نہیں کیا گیا۔

ریٹرننگ افسروں نے امیدواروں سے آرٹیکل 63سے متعلق پوچھا تک نہیں ، کرپٹ لوگوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی، طاہر القادری نے کہا کہ مختلف پارٹیوں کے سربراہان اربوں روپے کے ڈیفالٹر ہیں۔