تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ملائیشیا میں منعقد ہوگی

TDAP

TDAP

ملائیشیا (جیوڈیسک)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے پی) نے 14ویں ملائیشین انٹرنیشنل فوڈ اینڈ بیوریج ٹریڈ فیئر میں شرکت کے خواہش مند تجارتی اداروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش 6 تا 8 جون کو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقد ہو گی۔

جس میں چاول، کنفیکشنری، سوئٹس، دودھ کی منجمد غذائیں، آئسکریم، ہیلتھ پراڈکٹس، پھلوں کے رس، مشروبات اور مٹھائیاں وغیرہ تیار اور برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعہ اپنی مصنوعات بین الاقوامی درآمد کنندگان کے سامنے پیش کرکے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے۔ جس سے ملکی برآمدات کو فروغ حاصل ہو گا۔