بھمبر کی خبریں 08.05.2013

لین دین کے تنازعہ پر(ر)ڈپٹی کمشنر کے بیٹے کے اغواء کی کوشش ناکام بڑھنگ چیک پوسٹ پر بیریل بند ہونے کی وجہ سے گاڑی کا دروازہ کھول کر بھاگنے میں کامیاب
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)لین دین کے تنازعہ پر(ر)ڈپٹی کمشنر کے بیٹے کے اغواء کی کوشش ناکام بڑھنگ چیک پوسٹ پر بیریل بند ہونے کی وجہ سے گاڑی کا دروازہ کھول کر بھاگنے میں کامیاب ملزمان مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں پولیس تحفظ فراہم کرے (ر) ڈپٹی کمشنر کی بیٹے کے ہمراہ پریس کانفرنس تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز (ر)ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس راجہ محمد اسحاق نے اپنے بیٹے قاسم اسحاق کے ہمراہ کشمیر پریس کلب بھمبرمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا پنڈی جہونجہ کے رہائشی خالد محمود سے کاروباری لین دین ہے تقریباً 10روز قبل میرا بیٹا قاسم مجید کو شام 7بجے کے لگ بھگ حاجی غلام رسول فلنگ اسٹیشن کے قریب اتفاق موٹرز کے باہر کھڑا تھا کہ بلا کر اپنی کورے گاڑی میں بیٹھا لیا اور گاڑی گجرات روڈ کی طرف لے گئے اور باب کشمیر پل کراس کرنے کے بعد کسی کو فون کرکے کہاکہ میں نے قاسم اسحاق کو گاڑی میں بیٹھا لیا ہے آپ بھی مقررہ جگہ پر پہنچ جائیں اس دوران میں نے خالد محمود سے پوچھا کہ آپ نے کس کو فون کیا ہے اور کیا معاملہ ہے انہوں نے کہاکہ تم سے میں نے پیسے وصول کرنے ہیں میں نے کہاکہ آپ بھمبر چلیں میں اپنے گھر والوں سے بات کرتا ہوں جس پر خالد محمود نے کہاکہ اگر شور مچایا تو فائر مار دونگا آرام سے گاری میں بیٹھو اس دوران اس نے گاڑی کی سپیڈ بڑھا دی جب ہم بڑھنگ چیک پوسٹ پر پہنچے تو پولیس کا بیریل گاڑیوں کی چیکنگ کی وجہ سے بندتھا میں نے موقع کو غنیمت جانتے ہوئے گاڑی کا دروازہ کھول کر بڑھنگ گاؤں کی طرف زمینوں میں بھاگنے میں کامیاب ہو گیا اس دوران گاڑی میرے پیچھے آئی مگر میں اپنے عزیزراجہ تصدق مہندی کے گھر پہنچنے میں کامیاب ہو گیا جنہوں نے مجھے پانی پلایا میں نے انہیں مکمل واقعہ سنایا اور مجھے اپنے موٹرسائیکل پر بیٹھا کر بھمبر چھوڑامین نے فوری طور پر تھانہ پولیس بھمبرمیں درخواست دے دی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے (ر)ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس راجہ محمد اسحاق نے کہاکہ ملزمان انتہائی با اثر ہیں اور مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ ہم شریف اور قانون کااحترام کرنے والے شہری ہیں شہری چیف سیکرٹری اور آئی جی پی ہمیں انصاف دلائیں اور ملزمان کیخلاف بھرپور کاررائی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹریفک پولیس بھمبرکی کارروائی بدوں کاغذات ڈرائیونگ لائسنس اوورلوڈگاڑیوں کو لاکھوں روپے جرمانہ
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹریفک پولیس بھمبرکی کارروائی بدوں کاغذات ڈرائیونگ لائسنس اوورلوڈگاڑیوں کو لاکھوں روپے جرمانہ متعدد تھانے میں بند ڈرائیور حضرات سیٹ بیلٹ اور موٹرسائیکل سوار سیفٹی ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں تفصیلات کیمطابق ضلع بھمبرمیں نئے تعینات ہونے والے ایم ایم پی آئی رضوان انجم رانا نے ماہ اپریل میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 1631گاڑیوں سے مجموعی طور پر سات لاکھ انیس ہزار روپے نقد جرمانہ جبکہ 491گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانوں میں ضبط کر دیا ایم ایم پی آئی رانارضوان انجم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام تعاون کریں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے مہذب اور ترقی یافتہ قوم ہونے کاثبوت دیں تاکہ ہم اپنی نسلوں کو حادثات سے محفوظ بناسکیں انہوں نے کہاکہ ٹریفک کی خلاف ورزی سے ہمارے ملک کے اندر ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں انہوں نے کہاکہ بھمبر میں ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم شروع کی جارہی ہے جس میں لوگوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کی جائیگی انہوں نے کہاکہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیںسیفٹی ہیلمٹ کے استعمال سے حادثہ کی صورت میں 70فیصد بچا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر باغسر روڈ پر موٹرسائیکل اور جیپ میں تصادم میاں ،بیوی بچے سمیت شدید زخمی نامعلوم جیپ سوار گاڑی سمیت فرار
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبرباغسر روڈ پر موٹرسائیکل اور جیپ میں تصادم میاں ،بیوی بچے سمیت شدید زخمی نامعلوم جیپ سوار گاڑی سمیت فرار زخمی میاں بیوی اور بچے کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھمبرداخل کروادیاگیا تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز سنگڑھ کے رہائشی میاں بیوی محمد امین ولد محمد رزاق اپنی بیوی عظیم بی بی اور بیٹے کے ہمراہ اپنے موٹرسائیکل پر گھر کی طرف جا رہے تھے کہ بھمبر رجانی کے قریب سامنے سے آنے والی جیپ نے ٹکر مار دی جس سے میاں بیوی کی ٹانگیں ٹوٹ گئی جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ نامعلوم جیپ سوار گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے مین کامیاب ہو گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید نے کہا ہے کہ این جی اوز نے آزاد کشمیر میں پسے ہوئے طبقے کی ہر دور میں مدد کی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید نے کہا ہے کہ این جی اوز نے آزاد کشمیر میں پسے ہوئے طبقے کی ہر دور میں مدد کی اور انسانی خدمات کو اپنا شعار بنایا کشمیر انٹرنیشنل ریلیف فنڈ این جی اوز میں سرفہرست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں کشمیری عوام کا ساتھ دیا۔مجھے آج KIRFکے ہسپتال میںآ کر دلی خوشی ہوئیKIRF عظیم خدمت کر رہی ہے ۔پورے آزاد کشمیر اور پاکستان سے آئے ہوئے مریضوں کا مفت علاج ہو رہا ہےKIRF کی ٹیم ،برطانوی ڈاکٹروں، اور ڈونرز کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید نے کے آئی آر ایف کمیو نٹی ہسپتال جاتلاں میرپور کے دورے کے دوران ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے کشمیر انٹر نیشنل ریلیف فنڈ کے عہدیداروںچودھری رشید علی، اشفاق احمد، ذوالفقار حیدر راجہ اورمحمود احمد رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیرا و ر پاکستان کے سینکڑوں مریضوں کا برطانوی اور یورپی میعار کا علاج
کروا بہت خوشی ہوئی۔یاد رہے کہKIRF کے زیراہتمام کمیونٹی ہسپتال جاتلاں میرپور میں مفت پلاسٹک سرجری کیمپ جاری ہے جس میں ابھی تک آزاد کشمیر اور پاکستان سے کٹے ہونٹ، کٹے تالو اور جلے ہوئے مریضوںکی بڑی تعداد جاتلاں میر پور میںزیر علاج ہے۔اس وقت تک 650 مریضوں کا مفت چیک اپ ہوا اور80 مفت آ پریشنزبھی ہوچکے ہیں ۔کوئیٹہ،ہٹیاں بالا، چناری، باغ، بھیڈی ،فارورڈ کہوٹہ،خورشید آباد، کوٹلی، راولاکوٹ،ایبٹ آباد،راولپنڈی، سما ہنی، بھمبر،میرپور،جہلم،گجرات اور دیگر علاقوں سے سینکڑوں مریضوں نے اس کیمپ میں اپنا مفت چیک اپ کروایا ہے۔KIRF کے چیف ایگزیگٹو اشفاق احمد نے کہا کہ کے آئی آر ایف کی ٹیم اور ہسپتال کی مقامی کمیٹی کے تعاون کے باعث اس فری کیمپ کا انعقاد کیا جا سکا۔انھوں نے KIRF کے وولنٹیئرز اور صحا فیوں کے کردار کو خراج تحیسن پیش کیا۔یاد رہے کہ اس کیمپ میں جملہ مریضوں کے لیے مفت چیک اپ اور مفت آپریشنز کے علاوہ تمام مریضوں کو مفت کھانا اور رہائش بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ذوالفقار حیدر راجہ نے کہاکہ اس کیمپ کے بعد پورا سال،لگاتارکٹے ہونٹ اور کٹے تالو کے مفت آپریشنز کئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام آج مرکزی عید گاہ میں بعد از نماز عشاء بارہویں سالانہ شمع رسالت محفل نعت منعقد ہوگی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام آج مرکزی عید گاہ میں بعد از نماز عشاء بارہویں سالانہ شمع رسالت محفل نعت منعقد ہوگی جس میں پاکستان بھر سے علمائے کرام اور نعت خوان شرکت کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انسائیٹ ماڈل کالج بھمبرکے ٹیچر وحید اقبا ل نے پولیس کنسٹیبلان کی بھرتی میں ضلعی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرکے انسائیٹ ماڈل کالج کا اعزاز برقرار رکھا
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)انسائیٹ ماڈل کالج بھمبرکے ٹیچر وحید اقبا ل نے پولیس
کنسٹیبلان کی بھرتی میں ضلعی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرکے انسائیٹ ماڈل کالج کا اعزاز برقرار رکھا میرٹ پر پہلی پوزیشن حاصل کرنا انسائیٹ ماڈل کالج بھمبر اور سٹاف کیلئے باعث فخر ہے ان خیالات کااظہار انسائیٹ ماڈل کالج کے منیجنگ ڈائریکٹرعمر گل اپنے بیان میں کیا انہوں نے وحید اقبال کی کاوش ،محنت اور لگن کو سراہتے ہو ئے مبارکباد دی اور نقد کیش پرائز کااعلان کیا اور آئندہ بھی زندگی میں ترقی و کامیابی کی دعا کی انکے علاوہ کالج ہذاء کے وائس پرنسپل طارق محمود بھٹی ،کالج انتظامیہ عارف لطیف ،فہیم گل ،پروفیسر سعید ناصر،عبدالقیوم ،ظہیر مختار ،یاسر منیر ،شمریز اقبال کڈیالہ ،شہزاد اسلم ،شاہد سلیم ،محمد زوہیب ،وسیم احمد رشید ،عمر جنید ،طاہر طیب ،محمد شہزاد سلیم ۔قاری ندیم واسطی ،ماجد سبحانی،صوبیدار محمد شفیع نے وحیداقبال کی اس کامیابی پر دلی مبارکبا د دی اور انکے اعزاز مین عشائیہ دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رضوان بیگ کا متحدہ طلباء محاذ کا صدر منتخب ہونا نیک شگون ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)رضوان بیگ کا متحدہ طلباء محاذ کا صدر منتخب ہونا نیک شگون ہے موصوف اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے طلباء برادری کو درپیش مسائل اور مشکلات کوحل کروائیں گے ان خیالات کااظہار پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بھمبر کے جنرل سیکرٹری علی عمیر نے کیا انہوں نے کہا کہ رضوان بیگ کی طلباء حقوق کیلئے گراں قدر خدمات ہیں جس کے صلہ میں طلباء نے انکو متحدہ طلباء محاذ کا صدر منتخب کیا ہے انہوں نے کہاکہ طلباء نے رضوان بیگ پر اعتماد کااظہا رکرکے جو فیصلہ کیا ہے اس کے دور رس نتائج سامنے آئیںگے اس سے طلباء کے حقوق کا تحفظ ہو گا اور اس کے مسائل کو حل کروانے میں مدد ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر پریس کلب کا ایک اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیر پریس کلب کا ایک اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل
منعقد ہوا اجلاس میں سماہنی کے معروف صحافی چوہدری فضل الرحمن کے ایک روڈ حادثہ میں شدید زخمی ہوجانے پر ان کیلئے صحت یابی کی دعاکی گئی اورSHOتھانہ پولیس چوکی کی طرف سے صحافی فضل الرحمن کیساتھ ناروا سلوک اور حادثے کی رپورٹ درج نہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اجلاس میں پریس فاؤنڈیشن اور حکومت آزادکشمیر سے حادثہ میں زخمی صحافی فضل الرحمن کی مالی امداد کی بھی استدعا کی گئی اجلاس میں ناصر شریف بٹ ،طارق محمود ثاقب ،عزیزالرحمن ناز ،چوہدیر خالد حسین ایڈووکیٹ ،ملک شوکت حسین ،قاضی انصرزمان ،مرزاندیم اختر،جہانگیر پاشا،عاطف اکرم ،فیصل صغیر شمیم ،ظہور احمد رضا،سلیم ساگر ،یاسین تبسم ،شیرازپرویز مشتا ق،عابد زبیر ،وسیم نذر،مرتضیٰ گیلانی ،ارشد محمود غازی ،ارشد محمودسمیت دیگر نے شرکت کی۔