کانگو: اقوام متحدہ کیامن مشن پر حملے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

Congo

Congo

کانگو(جیوڈیسک)کانگو میں اقوام متحدہ کیامن مشن پر ہونے والے حملے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔گزشتہ روز کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر ہونے والے حملے میں ایک پاکستانی فوجی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوئے تھے۔

آج امن مشن نے کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اقوام متحدہ کے امن مشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آور امن مشن کے اہلکاروں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے امن مشن پر حملے کی پر زور مذمت کی اور شہید فوجی اہلکار کے اہل خانہ سے فسوس کا اظہار کیا۔