آسٹریلیا اور چین کا کھیلوں کے معاہدے کا اعلان

Australia-China

Australia-China

سڈنی(جیوڈیسک) معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے مردوں اور خواتین باسکٹ بال ٹیموں کے مابین 24 کھیل کھیلے جائیں گے۔آسٹریلیا اور چین نے تعاون کے چار سالہ معاہدے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت دونوں ملکوں کے مردوں اور خواتین باسکٹ بال ٹیموں کے مابین 24 کھیل کھیلے جائیں گے۔ یہ شراکت داری جون میں شائنو آسٹریلیا چیلنج سے شروع ہوگی۔

چار کھیلوں پر مشتمل مردوں کی یہ سیریز 2014 کے سپین ایف آئی بی اے عالمی کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ پرتھ بیلے دو کھیلوں کی میزبانی کرے گا جس میں نئے تعینات کردہ آسٹریلوی کوچ اینڈرج لیمانیس پہلی بار چارج سنبھالیں گے۔

آخری دو میچ تیان جن اور یونگ چنگ میں کھیلے جائیں گے۔ باسکٹ بال آسٹریلیا اور چینی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کو مغربی آسٹریلوی حکومت کی مالی معاونت حاصل ہوگی۔