لاہور(جیوڈیسک)لاہور عمران خان آج انتخابی مہم کے آخری جلسے سے ھسپتال سے ہی خطاب کریں گے۔لفٹر سے گر کر زخمی ہونے والے عمران خان آج اپنی انتخابی مہم کے آخری جلسے سے، ھسپتال سے ہی خطاب کریں گے عمران خان آج اسلام آباد کے جلسے سے، ویڈیو لنک پر ہی خطاب کریں گے۔
ڈی چوک پر ہونے والے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ یہاں عمران خان کے علاوہ جاوید ہاشمی،شاہ محمود قریشی ،شیریں مزاری اور دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے۔تحریک انصاف کے چیئرمین منگل کو لاہور میں گرکر زخمی ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ان کی پسلی اور ریڑھ کی ہڈی میں تین فریکچر ہیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ منگل کا واقعہ حادثہ تھا، کوئی سازش نہیں۔
ذرائع کے اینکر پرسن حامد میر سے گفت گو میں عمران خان نے بتایا کہ اگر انہوں نے بلٹ پروف جیکٹ نہ پہنی ہوتی تو ان کی کمر ٹوٹ جاتی۔شوکت خانم اسپتال کے چیف ایگزیکٹو فیصل سلطان کے مطابق اس بات کا فیصلہ کچھ ٹیسٹوں کے بعد ہی کیا جاسکتا ہے کہ ابھی عمران خان کو مزید کتنے آرام کی ضرورت ہے۔
ذرائع نے عمران خان کی ویڈیو بھی حاصل کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کو ایم آر آئی کے لئے لے جایا جا رہا ہے۔ ان کے قریبی رشتہ دار اور ڈاکٹر بھی ساتھ ہیں۔ عمران خان کے چہرے پر مسکراہٹ ہے۔