سربراہ سنی تحریک کے گھر پر دہشت گردوں کا حملہ بزدلانہ کاروائی ہے : ثروت اعجاز قادری
Posted on May 9, 2013 By Noman Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد(جی پی آئی)پاکستان سُنی تحریک کے رہنمائوں مفتی لیاقت علی رضوی، علامہ طاہراقبال چشتی، علامہ عطاء الرحمن دھنیال، ملک عبدالرئوف،صاحبزادہ عبدالرحمن سیالوی، علامہ بشیراحمدنقشبندی اورطارق حسن شاہ نے کہا ہے کہ سربراہ پا کستا ن سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کے گھر پر دہشتگردوں کے حملے کو بزدلانہ کاروائی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت دشمن قوتیںسُنی تحریک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔
ایم کیو ایم کو کر اچی میں اپنی بد ترین شکست نظر آرہی ہے جس بنا پر وہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔سُنی تحریک کے عہدیداروں نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا کہ امن و امان کی صورت حال بہتر ہونے تک کراچی میں الیکشن ملتوی کئے جائیں۔طالبان اور ایم کیو ایم کراچی میں بم دھماکوں او ر ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے انتخابات میں اپنی مر ضی کے نتائج حاصل کرنا چا ہتے ہیں۔
دہشتگردی کے خوف کے پیش نظر ووٹر ز کو گھروں سے نکلنے اور الیکشن مہم چلانے میں دشواری کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ نگران حکومت عوام کو تحفظ دینے اورالیکشن کیلئے ساز گار ماحول پیدا کرنے میں بری طرح سے ناکام ہو چکی ہے۔لہذٰاب تک مکمل امن و امان کی صورت حال بہتیر نہ ہو جا ئے کراچی میں الیکشن مکمل طور پر ملتوی کئے جاناہی بہترہے۔