کرم ایجنسی(جیوڈیسک)کرم ایجنسی کی تحصیل وسطی کرم کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف متوقع آپریشن کے پیش نظر شہریوں نے نقل مکانی شروع کر دی۔مقامی ذرائع کے مطابق پاڑا چمکنی اور ملحقہ علاقوں سے لوگوں نے آپریشن کی خوف کی وجہ سے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ شدت پسند علاقے میں داخل ہو کر لوٹ مار کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ابھی تک 2 ہزار افراد لوئرکرم کے علاقے صدہ پہنچ چکے ہیں۔دوسری جانب پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں آپریشن کا امکان نہیں،نقل مکانی کرنے والے افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انکے لیے رہائش کا انتظام کیا جائے۔