ثنااللہ کی میت آج شام 4 بجے سیالکوٹ لائی جائے گی

Sanaullah

Sanaullah

سیالکوٹ (جیوڈیسک) لاہورپاکستانی قیدی ثنااللہ کی میت پی آئی اے کے خصوصی طیارے کے ذریعے شام 4 بجے سیالکوٹ لائی جائے گی۔مقبوضہ کشمیرکے جموں جیل میں زخمی ہونے والے پاکستانی قیدی ثنا اللہ آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چندی گڑھ ھسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ثنا اللہ کی میت پاکستان لانے کیلئے پی آئی اے کا ایک خصوصی طیارہ دن ایک بجے چندی گڑھ روانہ ہوگا۔ اس طیارے کے ذریعے ثنا اللہ کی میت شام 4 بجے سیالکوٹ لائی جائے گی۔ 3 مئی کو ثنااللہ کو بھلوال جیل میں بھارتی فوج کے سابق اہلکار نے کلہاڑیوں سے وار کرکے زخمی کردیا تھا اور وہ چندی گڑھ ھسپتال میں انتہائی تشویشناک حالت میں زیر علاج تھے۔