سنگھ(جیوڈیسک)ٹوبہ ٹیک سنگھ نواحی گائوں میں مدرسے کے قاری کا سبق یاد نہ کرنے پر سات سالہ طالب علم پر وحشیانہ جسمانی تشدد، آہنی راڈ سے بچے کا بازو توڑ دیا، تشویش ناک حات کے پیش نظر کمسن بچہ ہسپتال منتقل۔ٹوبہ ٹیک قاری نے سات سالہ بچے پر تشدد کرکے اس کا بازو دو جگہوں سے توڑ دیا۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گائوں 286 ج ب میں نجی مدرسہ میں سات سالہ فلک شیر قرآن پڑھتا تھا جسے مبینہ طور پر قاری سیف اللہ نے سبق یاد نہ کرنے پر آہنی راڈ سے شدید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کا بازو توڑ دیا۔ بچے کو بے ہوش پاکر قاری سیف اللہ موقع سے فرار ہو گیا۔
بچے کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا گیا جہاں بچے کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ والدین نے اعلی حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے تاہم ابھی تک تھانہ صدر پولیس نے ملزم کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی اور نہ ہی کوئی مقدمہ درج کیا ہے۔