لاہور(جیوڈیسک) لاہور سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صدر زرداری سفاک اور ظالم انسان ہیں ،انہوں نے پنجاب میں ڈینگی وبا کے دنوں میں غیر ملکی ڈاکٹروں کو لاہور میں آپریشن بند کرنے کا حکم دیا تھا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ڈینگی وبا سے لاہور میں سیکڑوں لوگ مر رہے تھے۔
لیکن صدر زرداری غیر ملکی ڈاکٹروں کی ٹیم کو لاہور کے بجائے کراچی میں کام کرنے کا مشورہ دے رہے تھے ،اس میں کچھ میر جعفر اور میر صادق بھی آتے ہیں جن کی نشاندہی کر دی تھی، شہباز شریف نے کہا کہ وہ اس بات پر حلف اٹھا نے اور سپریم کورٹ جا کر بات کرنے کو بھی تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام کسی دھوکے میں نہ آئیں ، لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل کیلئے نواز شریف کو ووٹ دیں ، انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی بس سروس کا ریکارڈ نکال کر تحقیقات کرا لیں، 70 ارب روپے ثابت ہو جائے تو وہ سیاست چھوڑ جائیں گے۔