کراچی(جیوڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ملتان میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار علی حیدرگیلانی کے اغوا پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے۔
ایم کیو ایم کے جاری کردہ بیان کے مطابق الطاف حسین نے کہاکہ ایک منظم سازشی منصوبے کے تحت لبرل اور ترقی پسند جماعتوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ ، الطاف حسین نے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ علی حیدرگیلانی کے اغوا کے واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، انہیں بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔