ڈاکٹروں نے عمران خان کو مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے ملاقاتوں پرپابندی عائد کر دی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین گیارہ مئی کو ووٹ بھی نہیں ڈال سکیں گے۔ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت خانم ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے سی ٹی سکین اور ایم آر آئی ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔
جن کے مطابق عمران خان کی ریڑھ کی ہڈی پر مزید دو جگہ زخم کے نشان ہیں۔ اس طرح ریڑھ کی ہڈی پر مجموعی طور پر پانچ ضربیں آئی ہیں تاہم وہ تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ عمران خان ابھی چل پھر نہیں سکتے، وہ اپنا ووٹ بھی کاسٹ نہیں کرسکیں گے۔