لاہور(جیوڈیسک)لاہور کے ایل ڈی اے پلازہ میں لگنے والی آگ پر 21 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا،خوفناک آگ نے9 افراد کی جان لے لی.لاہور کے ایجرٹن روڈ پر واقع نو منزلہ ایل ڈی اے پلازہ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بالائی تین منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
بجلی بند ہونے سے لفٹس بند ہو گئیں جس سے مختلف دفاتر میں کام کرنے والے متعدد افراد عمارت میں محبوس ہو گئے۔جان بچانے کی کوشش میں تین افراد نے عمارت سے چھلانگیں لگائیں لیکن جاں بحق ہو گئے۔ڈی جی ریسکیو کا کہنا تھا کہ ابھی بعض افراد کے عمارت میں پھنسے ہونے کا خدشہ موجود ہے،جنہیں نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔