کراچی(جیو ڈیسک)کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلزپارٹی کے درمیان قومی اور صوبائی اسمبلی کی چودہ نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ہے۔ اے این پی کے گیارہ اور پیپلزپارٹی کے تین امیدوار ایک دوسرے کے حق میں دستبردار ہوگئے۔
مردان ہاس اے این پی سند ھ کے صدر سینیٹر شاہی سید ، پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری تاج حیدرودیگر رہنماں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب ک رتے ہوئے امیدواروں کے دستبرداری کا علان کیا ۔ جن حلقوں میں اے این پی کے امیدوار دستبردار ہوئے۔
ان میں این اے 240،250،258جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس،90،92،94،113،114 126،129 اور 130شامل ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار اے این پی کے حق میں جن حلقوں سے دستبردار ہوئے ان میں این اے 241اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستیں پی ایس 91،93اور 128شامل ہیں۔ دونوں پارٹیوں کے رہنماں نے اپنے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرے۔