ججز نظر بندی کیس : مشرف کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 15 مئی تک ملتوی

Musharraf

Musharraf

راولپنڈی(جیوڈیسج)ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست ضمانت پر سماعت پندرہ مئی تک ملتوی کر دی گئی۔اعلی عدلیہ کے ججوں کی نظر بندی کے مقدمے میں سابق صدر کی درخواست ضمانت کی سماعت سب جیل میں ہوئی۔

پرویز مشرف کے نئے وکیل الیاس صدیقی ایڈووکیٹ نے اپنا وکالت نامہ عدالت میں جمع کرایا۔آئندہ سماعت پر سابق صدر کی درخواست ضمانت پر بحث کی جائے گی۔