ہالی ووڈ کا حصہ بننے پر فخر ہے : وینا ملک

Veena Malik

Veena Malik

ممبئی(جیوڈیسک)پاکستانی اور بھارتی ادکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ مجھے بالی ووڈ کا حصہ بننے پر فخر ہے۔اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ میں کوانیٹٹی ود کوالٹی کے حامی ہوں۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران وینا ملک نے کہا کہ بالی ووڈ نے ہمیشہ میرے ساتھ بہت اچھا رویہ اپنایا ہے اور مجھے ہالی ووڈ کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ میں انڈسٹری میں اپنا کام مزید بہتر بنانے کے لئے بہت محنت کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت زیادہ سے زیادہ ہالی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں تاہم میں کوانیٹیٹی ود کوالٹی کو اہمیت دیتی ہوں۔