وقت آچکا قوم پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے محسن پاکستان کے احسانات کا بدلہ اپنے ووٹ کی طاقت سے چکا کر میزائل کو کامیاب کریں ، روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ اب وقت آچکا قوم پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے محسن پاکستان کے احسانات کا بدلہ اپنے ووٹ کی طاقت سے چکا کر میزائل کو کامیاب کریں۔

اپنے ایک انہوں نے کہا کہ جس ملک میں ایک سوئی بھی نہیں بنا ئی جاسکی وہیں عالم اسلام کے ہیرواور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایک قلیل مدت میں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا دیا اور پاکستان کے دشمنوں کو ایک سبق دیا کہ اگر پاکستان کی طرف میلی انکھ سے بھی دیکھا تو تباہی تمھارا مقدر بن جائیگی۔