کراچی(جیو ڈیسک)کراچی آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم ابر آلود اور گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے۔
کراچی اور اس کے مضافات میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 10 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔