کراچی،انتخابی عملے کی تعیناتی،سامان کی تقسیم مسائل کا شکار

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں پولینگ عمل بند نظمی کا شکار ہو گیا،پولینگ عملے کی تعیناتی اور انتخابی سامان کی ترسیل مسائل کا شکار ہو گئی۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 241 اور 242 پر پولینگ عملے کو تعینات کرنے اور الیکشن میٹریل کی تقسیم کے لئے عملے کو صبح 9 بجے بلایا گیا اور دو گھنٹے انتظار کے بعد عملے کو تین بجے آنے کی ہدایت کی گئی۔

عملے کو انتظار کے لئے بیٹھنے کا کوئی انتظام نہ ہونے کے باعث لوگ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر بیٹھ کر وقت گزار رہے ہیں۔الیکشن کمیشن نے گریڈ چھ کے ملازمین کو پرییزائیڈنگ افسر تعینات کیا ہے جبکہ کچھ لوگوں کو دو دو جگہ پریزایئڈنگ افسر تعینات کیا گیا ہے۔

شکایا ت سننے کے لئے ریٹرننگ افسر اور دیگر عملہ موجود نہیں ہے جبکہ حساس پولینگ سٹیشنز کے لئے پولینگ عملہ غیر حاضر ہے۔عملے کو انتظار کے لئے کوئی انتظام نہ ہونے کے باعث لوگ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر بیٹھ کر وقت گزار رہے ہیں۔