آج ملک دشمن قوتوں کا محسن پاکستان سے مقابلہ ہے ا مید ہے قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی لاج رکھے گی ،روحیل اکبر
Posted on May 10, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ آج ملک دشمن قوتوں کا محسن پاکستان سے مقابلہ ہے ا مید ہے قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی لاج رکھے گی کیونکہ جو قومیں اپنے محسنوں کو بھول جاتی ہیں وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتی اپنے ایک بیان میں روحیل اکبر نے کہا کہ ایک وہ وقت تھا جب پاکستان کو بیرونی دشمنوں کی سازشوں کا خطرہ تھا۔
اس وقت ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستانیوں پر احسان کرتے ہوئے ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر استحکام دیا اور اب جب پاکستان اور عوام کو اندرونی ایجنٹوں سے ڈر اور خوف ہے ملک کا تاریک مستقبل دیکھ کر ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستانی قوم پر ایک اور احسان کردیا کہ انہوں نے اپنی سیاسی پارٹی تحریک تحفظ پاکستان بنا کر عوام کو موقعہ دیدیا اور بتا دیا کہ سب لوگ آپ کے سامنے ہیں۔
جنہوں نے بڑے بڑے دعوے کرکے ملک اور قوم کو لوٹا جبکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بغیر کسی دعوے کے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا اور اب بھی اگر عوام نے میزائل کو کامیاب کردیا تو ڈاکٹر عبدالقدیر خان نہ سرف ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لیں جائیں گے بلکہ سستی بجلی بنا کر لوڈ شیڈنگ کا مستقل خاتمہ کردیا جائے گا۔