اطالوی سائیکل ریس،برطانیہ کے مارک کیونڈش نے چھٹا مرحلہ جیت لیا

Italian Cycle Race

Italian Cycle Race

 
روم(جیوڈیسک)برطانیہ کے مارک کیونڈش نے اطالیہ سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ جیت لیا ،اٹلی میں جاری سائیکل ریس کے چھٹے مرحلے میں شاندار پرفارمنسسز دکھائیں۔

سخت مقابلے میں کئی سائیکلوں کے بریک خواب ہونے کے باعث رائیڈرز نے گرتے پڑتے اپنا سفر مکمل کیا،برطانیہ کے مارک کیونڈش نے عمدہ رائیڈنگ کے ساتھ مقررہ فاصلہ تین گھنٹے،چھپن منٹ اور تین سیکنڈ میں طے کیا۔

اور پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔اس فتح کے ساتھ ہی کیونڈش نے سائیکلنگ کیریر میں کامیابیوں کی تعداد اڑتیس کر لی۔ایلیا ویوانی کی دوسری اور آسٹریلیا کے میتھیو گوز کی تیسری پوزیشن رہی،ریس میں مجموعی طور پر اٹلی ہی کے لوکا سرفہرست ہیں۔