گاڑیوں کی پیداوار میں 23،فروخت میں 24فیصد کمی

Vehicle

Vehicle

کراچی(جیوڈیسک)رواں مالی سال ملک میں گاڑیوں کی پیداوارمیں تیئس جبکہ فروخت میں چوبیس فیصد کمی واقع ہوئی۔پاکستان آٹومیٹو مینو فیکچرز ایسو سی ایشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے اپریل کے دوران ملک میں گاڑیوں کی پیداوار پچانوے ہزار ایک سو ایک یونٹس رہی۔

جو گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں انتیس ہزار دو سو اکتیس یونٹس کم رہیں۔دس ماہ کے دوران گاڑیوں کی مقامی فروخت گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں تیس ہزار چھ سو چودہ یونٹس کمی سے پچانوے ہزار چار سو سڑسٹھ یونٹس رہیں۔