اسلام آباد(جیوڈیسک)بھارت نے اجمیر شریف میں پاکستانی زائرین کو سیکیورٹی دینے سے انکار کر دیا ہے ، بھارتی حکومت کے اس فیصلے پر پاکستان نے اظہار تشویش کیا ہے۔پاکستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے کہا ہے کہ وہ زائرین کو سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے۔
زائرین کو سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کے بعد حکومت پاکستان نے بھارتی فیصلے پر اظہار تشویش کرتے ہو ئے کہا ہے کہ بھارت کے اس فیصلے سے عوامی سطح پر رابطوں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔زائرین کو 13 سے 23 مئی تک خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت کرنا تھی۔