گجرات کی خبریں 9.05.2013

چودھری شجاعت حسین کی عمران خان سے ٹیلیفون پر بات چیت
گجرات (جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے جمعرات کو ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ انہوں نے عمران خان کی تیزی سے صحت یابی پر دلی اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ جلد از جلد مکمل طور پر صحت یاب ہو کر اپنے مشن کی تکمیل کیلئے کام شروع کر دیں گے۔ عمران خان نے چودھری شجاعت حسین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دعائوں سے میں جلد ہی اپنے ساتھیوں، کارکنوں اور عوام کے درمیان ہوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام 11 مئی کو خوشحال، ترقی یافتہ پاکستان کیلئے سائیکل پرمہرلگائیں: شافع حسین
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما چودھری شافع حسین نے گزشتہ روز انتخابی مہم کے آخری روز گجرات کے حلقہ این اے 105کے علاقے مہمندہ گلشن کالونی، کالو پورہ، نور پور شرقی، سرگودھا روڈ، چاہ ترہنگ، کالرہ خاصہ میں کارنر میٹنگز کیں جبکہ گجرات کے مسلم بازار، مچھلی بازار، موتی بازار، محمد ی بازار، تحصیل بازار میں تاجروں، اور دکانداروں سے ملاقاتیں بھی کیںاور انہیں پاکستان مسلم لیگ کا پیغام پہنچایا۔ چودھری شافع حسین نے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام 11 مئی کو خوشحال، ترقی یافتہ پاکستان کے لئے سائیکل پر مہرلگائیں، باشعور عوام کے سامنے ہماری پانچ سالہ کارکردگی کا ریکارڈ موجود ہے، جھوٹے وعدے اورنعرے اس کو جھٹلا نہیں سکتے۔ چودھری شافع حسین نے کہاکہ گجرات کی عوام سے ہمارا رشتہ بہت مضبوط ہے، ہماری سیاست کا محور خدمت اورصر ف خدمت ہے انشاء اللہ شہید جمہوریت چودھری ظہور الٰہی شہید کے افکار اور رواداری کی سیاست کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ چودھری شافع حسین نے کہاکہ گجرات میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے گئے، عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا گیا، گجرات یونیورسٹی کا قیام گجرات کی شرح خواندگی کو بہت اوپر لے جائے گا، اگر آپ نے تعلیم کو ووٹ دینا ہے تو سائیکل پر مہر لگائیں۔ چودھری شافع حسین نے مسلم لیگی ورکروں اور عہدیداروں سے کہا کہ وہ گجرات کے ہر کونے میں عوامی خوشحالی ترقی اور فلاح وبہبود کی ضامن پاکستان مسلم لیگ کے پیغام پہنچائیں، انشاء اللہ 11 مئی پاکستان مسلم لیگ کی فتح کا دن ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجلس وحدت مسلمین ضلع گجرات کی ضلعی شعوریٰ کا اہم ترین اجلاس ضلعی دفتر میں گزشتہ روز منعقد ہوا
گجرات (جی پی آئی) مجلس وحدت مسلمین ضلع گجرات کی ضلعی شعوریٰ کا اہم ترین اجلاس ضلعی دفتر میں گزشتہ روز منعقد ہوا ، جس میں موجود سیاسی صورتحال کا تفصیل جائزہ لینے کے بعد PTIکے این اے 105سے امیدوار محمد افضل گوندل اور پی پی 111سے چوہدری سلیم جوڑا اور پی پی 110سے آزاد امیدوار یاور عباس کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ تنویر الحسن رضوی ، علامہ عاطف نقوی ، مولانا نوید مہدی نے کہا کہ وطن عزیز کی سلامتی عدل و انصاف کے قیام اور بنیادی شہری مسائل کے حل کیلئے ہم PTIکے ساتھ ملکر جدوجہد کرینگے اور PTIکی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں ، چوہدری سلیم سرور نے کہا عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جو کہتا وہ کرتا ہے ، وطن عزیز میں ہمیشہ مظلومین کے حق میں سب سے طاقتوار آواز بھی عمران خان نے بلند کی ، اس موقعہ پر عمران کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ، جبکہ اس موقعہ پر مولانا ضیغم عباس بھٹی ، مولانا انتظار مہدی ، مولانا سید نسیم الحسن شیرازی ، سید سرور حسین شاہ ، کیپٹن علی عمران ، سید قمر عباس شاہ ، سید آصف رضا ، نسیم الحسن میر، سید مشکور شاہ ، جاوید شاکر ، منتظر مہدی ، سید ضمیر شاہ ، عدیل سخاوت ، محمد باقر رضوی ، سید علی رضا جعفری ، سید نوید شاہ ، سید حسن عسکری ، سید اسد رضا ، سید عدیل کاظمی ، سید حسن نقوی ، سید ظفر جعفری ، سید حسن عباس گیلانی ، سید اصغر گیلانی ، سید علی رضا شہانی کوٹلی ، سید ذوالفقار نقوی ، سید رضی عباس شاہ کے علاوہ سادات اراکین شوریٰ کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرکاری ملازمین الیکشن کے دوران اپنی ذمہ داریاںغیر جانبداری سے ادا کریں:ڈی سی او گجرات
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین مکمل غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے الیکشن کے دوران اپنی ذمہ داریاں ادا کریں جنکی پولنگ اسٹشنوں پر ڈیوٹی لگائی گئی ہے وہ شفاف الیکشن کے لئے اپنا کردار ادا کریں جبکہ جنکی ڈیوٹی نہیں لگی وہ حق رائے دہی استعمال کرکے اپنا فریضہ ادا کریں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ضابطہ اخلاق اور قوانین کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے ان خیالات کااظہارضلع کونسل ہال میں یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں اور پٹواریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قرابت داری اور رشتہ داری کو پروفیشنل ڈیوٹی کی راہ میں حائل نہیں ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ یونین کو نسلوں کے سیکرٹری اور پٹواری ضلعی انتظامیہ کا انتہائی اہم حصہ ہیں ان کی مدد سے فری اینڈ فئیر الیکشن یقینی بنائے جائیں گے ۔ تاہم انہوں نے واضح کیاقانون کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے ملازمین کو ہدائت کی کہ وہ فوری طور پر فوری طور پر اپنے پولنگ اسٹیشنوں اور اپنی ڈیوٹی بارے آگاہی حاصل کریں اور وہاں، بجلی، پانی، بیٹھنے کی جگہ اور ٹائلٹ کا جائزہ لیں اور کسی کمی کی صورت میں فوری نشاندہی کی جائے۔ جبکہ اس مقصد کے لئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جسکا نمبر 0539260300ہے۔ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے کہا کہ پولنگ سٹاف کے لئے ٹرانسپورٹ کا انتظام کر دیا گیا ہے ، عملہ کو جو گاڑی پہلے دن فراہم کی جائے گی وہی پورے الیکشن پر اسس میں انہیں دستیاب رہے گی۔ڈی سی او نے کہا کہ عام انتخابات پر ملک کے مستقبل کا انحصار ہے ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ آج کی کسی ایک غلطی کا خمیازہ آئندہ کئی نسلوں کو بھگتنا پڑے گا۔ا س موقع پر ڈی او سی او محمود گوندل بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے آخری مرحلوں میں محلہ رحمان پورہ کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت ناصر بلوچ اور منیر ڈار نے محلہ رحمان پورہ میں ایک کارنر میٹنگ کروانے کے انتظامات کیے تھے

گجرات (جی پی آئی) مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے آخری مرحلوں میں محلہ رحمان پورہ کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت ناصر بلوچ اور منیر ڈار نے محلہ رحمان پورہ میں ایک کارنر میٹنگ کروانے کے انتظامات کیے تھے ، اسی موقع پر PP111کے امیدوار حاجی عمران ظفر ، حاجی ناصر محمود سابقہ ایم پی اے نے کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ PPP، چوہدری برادران اور عمران خان ایک ہی نظریہ رکھنے والے لوگ ہے اور یہ عوام کے سامنے نئے نئے روپ میں آ رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے تو جو اپنے 5سال کے دور میں ملک کا بیڑہ غرق کیا ہے ، اس میں ق لیگ مکمل ملوث ہیں ، حاجی عمران ظفر نے کہا کہ چوہدری برادران میں چھوٹے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بھی رہے اور اپنے دور میں ملک کے ترقیاتی کام تو درکنار ہے ، انہوں نے گجرات کی عزت کیلئے کیا اس عوام کو دیا ہے ، سوائے 18تا 20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ، لوگوں کے زمینوں پر ناجائز قبضے ، کرپشن ، حاجی ناصر محمود نے کہا کہ عمران خان کو ووٹ دیتے وقت یہ بھی ضرور خیال کریں کہ یہ عمران خان ہے ، جس نے ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف کیس کروانے کیلئے مکمل کاغذات تیار کر کے پاکستان سے لندن گئے ، جہاں عمران خان اور الطاف حسین دونوں بھائی بھائی بن گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وقت نے ثابت کردیا ہے کہ ہم نہ جھکنے والے ہیں نہ بکنے والے:یاور عباس
گجرات(جی پی آئی ) وقت نے ثابت کردیا ہے کہ ہم نہ جھکنے والے ہیں نہ بکنے والے ۔ ان خیالات کا اظہار آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 110یاورعباس نے گزشتہ روز انتخابی مہم کے دوران ترکھا، قاسم آباد ، جسوکی اور جھیورانوالی میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ پسے ہوئے مظلوم اور غریب عوام کی ترجمانی کے لیے میدان عمل میں آیاہوں ۔ غریبوں کا استحصال کرنے والی قوتوں کے خلاف جہاد سمجھ کر الیکشن میں ڈٹ کر مقابلہ کریںگے ۔ انہوںنے کہا کہ جب تک غریب عوام میں سے غریب عوام کا نمائندہ پارلیمنٹ تک نہیں پہنچے گا مسائل حل نہیں ہوںگے ۔ انہوںنے کہا کہ 11مئی کو عوام سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں ایسا نہ ہوکہ عارضی مفاد کی خاطر پانچ سال تک پھر کرپٹ سیاستدانوں کو بھگتنا پڑے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرکاری ملازمین مکمل غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے الیکشن کے دوران اپنی ذمہ داریاں ادا کریں:آصف بلال لودھی
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین مکمل غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے الیکشن کے دوران اپنی ذمہ داریاں ادا کریں جنکی پولنگ اسٹشنوں پر ڈیوٹی لگائی گئی ہے وہ شفاف الیکشن کے لئے اپنا کردار ادا کریں جبکہ جنکی ڈیوٹی نہیں لگی وہ حق رائے دہی استعمال کرکے اپنا فریضہ ادا کریں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ضابطہ اخلاق اور قوانین کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے ان خیالات کااظہارضلع کونسل ہال میں یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں اور پٹواریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قرابت داری اور رشتہ داری کو پروفیشنل ڈیوٹی کی راہ میں حائل نہیں ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ یونین کو نسلوں کے سیکرٹری اور پٹواری ضلعی انتظامیہ کا انتہائی اہم حصہ ہیں ان کی مدد سے فری اینڈ فئیر الیکشن یقینی بنائے جائیں گے ۔ تاہم انہوں نے واضح کیاقانون کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے ملازمین کو ہدائت کی کہ وہ فوری طور پر فوری طور پر اپنے پولنگ اسٹیشنوں اور اپنی ڈیوٹی بارے آگاہی حاصل کریں اور وہاں، بجلی، پانی، بیٹھنے کی جگہ اور ٹائلٹ کا جائزہ لیں اور کسی کمی کی صورت میں فوری نشاندہی کی جائے۔ جبکہ اس مقصد کے لئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جسکا نمبر 0539260300ہے۔ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے کہا کہ پولنگ سٹاف کے لئے ٹرانسپورٹ کا انتظام کر دیا گیا ہے ، عملہ کو جو گاڑی پہلے دن فراہم کی جائے گی وہی پورے الیکشن پر اسس میں انہیں دستیاب رہے گی۔ڈی سی او نے کہا کہ عام انتخابات پر ملک کے مستقبل کا انحصار ہے ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ آج کی کسی ایک غلطی کا خمیازہ آئندہ کئی نسلوں کو بھگتنا پڑے گا۔ا س موقع پر ڈی او سی او محمود گوندل بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری احمد محتار ، زاہد حسین سلیمی کی حمایت میں گذشتہ روز بڑا انتخابی اکٹھ یو سی 53 میں منعقد کیا گیا
گجرات(جی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے امید وار قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری احمد محتار ، زاہد حسین سلیمی کی حمایت میں گذشتہ روز بڑا انتخابی اکٹھ یو سی 53 میں منعقد کیا گیا انتخابی اکٹھ کا اہتمام پی پی گجرات سٹی کے صدر رضوان دلدار چوہدری ، حاجی چوہدری دلدار ، احتشام دلدار ، چوہدری ذیشان دلدار چوہدری و دیگر نے کیا تھا ۔ چوہدری احمد مختار ، زاہد حسین سلیمی کو عوامی رابطہ دفتر سے سینکڑوں موٹر سائیکلوں کی ریلی کے ہمراہ اجمیر میر ج ہال سے ملحقہ جلسہ گاہ میں لایا گیا ۔ جہاںپہنچنے پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر گھوڑا ڈانس جبکہ کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا رضوان دلدار چوہدری ، دلدار چوہدری نے فخر مشتاق پگانوالہ ، ڈاکٹر زاہد ظہیر ، عدیل شاہ و دیگر راہنمائوں کے ہمراہ چوہدری احمد مختار اور زاہد سلیمی کا پرپتاک استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہار پہنائے ، انتخابی اکٹھ کے اہتمام پر رضوان دلدار چوہدری کی جانب سے پرتپاک استقبالیہ دیا گیا ۔ خطاب کرتے ہوئے رضوان دلدار چوہدری ، احتشام دلدار چوہدری ، عامر لطیف طور ، راجہ صادق ، رمضان جانی و دیگر نے کاہ کہ جیالوں کو گیارہ مئی کو اپنے شہید قائدین کے لئے گھر سے باہر نکلنا ہو گا اور تیر پر مہتریں لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے امید واروں کو کامیاب کرانا ہو گا ۔ انہوںنے کہا کہ گجرات کے باشعور شہری پر امن ماحول کیلئے چوہدری احمد مختار اور زاہد حسین سلیمی کو کامیاب کرائیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امید وار قومی اسمبلی چوہدری احمد مختار نے یو سی53 میں رضوان دلدار چوہدری کی جانب سے منعقدہ بڑے عوامی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد اور محور معاشرہ میں اچھی تبدیلی برپا کرنا تھا ہم نے عوام کی حمایت سے کلاشنکوف کلچر اور دھونس دھاندلی کی روایت کو ختم کیا ہے لوگوں کو خوف و ہراس اور مایوسی سے نکل کر آزادانہ طور پر کاروبار کرتے اور زندگی گزارتے ہوئے دیکھ کر دلی سکون ملتا ہے انہوںنیکہا کہ ایک بار پھر عزم ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور مہم چلائونگا اور منشیات کے عادی بچوں کے علاج معالجے کیلئے سرکاری سطح پر گجرات میں سنٹر قائم کرونگا ۔ انہوںنے کہا کہ مخالفین اپنی کامیابی کو گجرات کی عزت سمجھتے ہیں جبکہ وہ ایسی غلط روایات اور کارناموں کے وارث ہیں جن کا ذکر کرنا مناسب نہیں انہوںنے کہا کہ گجرات کی شان بہادر غیور جوان نڈر بے باک عوام اور شہداء سے جنہوںنے نشان حیدر حاصل کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الحاج امجد فاروق کی طرف سے مسلم لیگ ن کے امید وار حلقہ این اے 105 چوہدری مبشر حسین کی حمایت میں ایک بڑے اکٹھ کا اہتمام کیا گیا
گجرات(جی پی آئی)نیشنل فرنشرز میں پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما الحاج امجد فاروق کی طرف سے مسلم لیگ ن کے امید وار حلقہ این اے 105 چوہدری مبشر حسین کی حمایت میں ایک بڑے اکٹھ کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں مزدوروں اور معززین علاقہ نے بھر پور شرکت کی ۔ اس موقع پر ارشد فاروق ، عابد فاروق ، خالد فاروق ، انصر قذافی نے چوہدری مبشر حسین اور چوہدری نیئر حسین کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر صاحبزادہ سید علی حسین شاہ ، جاوید بٹ سابق صدر مسلم لیگ ن ، عاصم مشتاق بٹ ، جواد حسین جعفری ، محمود بٹ ، سید عرفان شاہ ، خرم مختار ، خالد مسعود و دیگر معززین بھی موجود تھے ۔انتخابی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری مبشر حسین نے کہا کہ پانچ سال میں اس ملک کے حالات ابتر رہے ، لاقانونیت اپنے عروج پر رہی ، صنعتیں بجلی ، گیس نہ ہو نے کی وجہ سے بند ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے مزدور فاقوں پر آ گیا ہے ، اور بہت سے مزدور بیروزگاری کے باعث خود کشیاں کر رہے ہیں ۔ اتنا کچھ ہونے کے باوجود حکمرانوں کی بے حسی دیکھیں کہ وہ اپنے محلوں میں بیٹھے موج مستی کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پانچ ارب روپے کا اور پانچ سالوں میں اس کا حساب ہی نہیں کیا گیا ۔ عوام انکو اس لیے ووٹ دیتی ہے کہ خوشحالی اور امن کی فضاء پیدا ہو ، مذہبی امن آئے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے ملک میں خودساختہ جنگ چھڑ رکھی ہے، غیر ملکی آقائوں کو اجازت دے رکھی ہے کہ آئیں اور ہمارے ملک میں بم گرائیں اور چلے جائیں ۔ موجودہ حالات سے ملک کو صرف نواز شریف کی بچا سکتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ اگر عوام ملک کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں ، صنعتی ترقی کا پہیہ چلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں تو 11 مئی کو جہاد سمجھ کر اپنے گھروں سے نکلیں اور شیر پر مہر لگا کر ہمیں کامیاب کرائیں ۔ صاحبزادہ سید علی حسین شاہ نے کہا کہ روٹی کپڑا ، مکان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا ، اب وہ عوام سے آخری نوالہ تک چھین کی کوشش کر رہے ہیں ، مگر گجرات کے عوام با شعور ہو چکے ہیں وہ برے لوگوں کو مسترد کر دینگے ۔ ممتاز صنعتکار الحاج امجد فاروق نے کہا کہ جو ظلم عوام کیساتھ 13 سالوں میں ہوا ہے اس سے جان چھڑانے کا وقت آ چکا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میں نے ق لیگ کو اس لیے چھوڑا کہ ان کے دور میں لال مسجد کے واقعہ کا دکھ ہوا جس میں ہمارے ماں باپ جیسے بزرگ ، خواتین کو شہید کیا گیا ۔ قوم لال مسجد کے واقعہ کو رہتی دنیا تک نہیں بھلا پائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ اب عوام برادری ازم سے نکل کر ملک کی بقاء کیلئے شیر پر مہر لگائیں ۔ سائیکل ،تیر اور بلے والے عوام کو کچھ نہیں دے سکتے یہ آپس میں ملے ہوئے ہیں ۔ سابق صدر مسلم لیگ ن سٹی گجرات جاوید بٹ نے کہا کہ میاں نواز شریف نے محصول چونگی اور ضلع ٹیکس کے نظام کا خاتمہ کیااور سابقہ دور میں 80 ہزار ایجوکیٹرز میرٹ پر بھرتی کیے ۔ دانش سکول غریبوں کیلئے بنایا اور انشاء اللہ تعالیٰ مسلم لیگ ن کی حکومت آنے کے بعد دانش سکول بنیں گے ۔ جس کا ذکر میاں شہباز شریف لالہ موسیٰ جلسہ میں کر کے گئے ہیں ۔ انصر قذافی نے کہا کہ نواز شریف ہی ملک کو بحرانوںسے نکال سکتے ہیں ۔ نواز شریف میں انسانی ہمدردی کوٹ کوٹ کر بھری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمران خان اس ملک کو اقوام عالم میں ایک غیرت مند قوم کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے :چوہدری سلیم سرور جوڑا
گجرات(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف گجرات حلقہ پی پی 111 کے امید وار چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا ہے کہ عمران خان اس ملک کو اقوام عالم میں ایک غیرت مند قوم کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے ایسے وقت میں جب کوئی ICU میں ہوتا ہے تو اسے اپنے بچوں کی فکر ہوتی ہے ، جب کپتان آئی سی یو میں تھا تو اس نے ملک کے بچوں کی بات کی، دنیا کا کوئی لیڈر ایسا نہیں ICU میں ہو اور دنیا کو اپنے صحت یابی کی دعا کی اپیل کرے لیکن یہ میرا خان ہی تھا جس نے اس ملک کی خیر مانگی ، اب تبدیلی ہم پر بھی فرض ہے اور قرض بھی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارہ دری میں انتظار رفیق کی رہائشگاہ اور جوڑا ہائوس میں آخری کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کارنر میٹنگیں بڑے اکٹھ کا روپ دھار گئی اور نوجوان جذباتی انداز میں عمران خان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے ۔ تحصیل صدر عرفان سلیم بٹ ، انتظار رفیق ، معین جوڑا ، قاسم امجد ترہنگی ، چوہدری سعید الرحمن ، تنویر قریشی ، مقبول جوڑا ، ارشد چیمہ ، تنویر گل اور دیگر معززین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ 11 مئی پاکستان تحریک انصاف کی فتح کے سورج کا استقبال کیا جائیگا ۔ گڈگورننس کے نام پر اداروں کی بربادی اور فلاپ نام نہاد ترقیاتی سکیموں کے نام پر لوٹ مار کا کھیل کھیلنے والوں کا کڑا احتساب کرینگے ۔ انہوںنے کہا کہ نوجوان تبدیلی کیلئے عمران خان کا ہر اول دستہ بن چکے ہیں ۔ ماضی میں قوموں کو نعروں پر ٹرخایا گیا مگر اب ایسا نہیں ہو گا ۔گجرات میں دھاندلی کا پروگرام بنانے والوں کو نوجوان ناکام بنا دینگے ۔چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عدل وانصاف کے قیام اور ہر غریب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے کیلئے تبدیلی کا علم لیکر میدان میں کھڑی ہے ۔ اور 11 مئی کو قوم ثابت کریگی کہ اس ملک کے عوام کیلئے بے لوث جدوجہد کرنے اور ملک کو تاریخی سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈالنے کیلئے زخم ہونیوالے عمران خان کیساتھ ہے اور انکے مشن کو کامیابی سے ہمکنار کر کے مرکزاور صوبوں میں انکے نامزد امید واروں کو بھر پور کامیابی دلائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11 مئی کو ہر طرف بلے کا راج ہو گا ، اور شیر ، تیر سائیکل کو عوام تیتربیتر کر دینگے :محمد افضل گوندل
گجرات(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 105 الحاج محمد افضل گوندل نے کہا ہے کہ 11 مئی کو ہر طرف بلے کا راج ہو گا ، اور شیر ، تیر سائیکل کو عوام تیتربیتر کر دینگے کیونکہ عمران خان کیساتھ ہے اس ملک میں تبدیلی صرف تحریک انصاف ہی لا سکتی ہے ۔ 33 سال لوٹ مار کرنیوالوں کا احتساب اب عوام اپنے قیمتی ووٹ سے کرینگے ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے بارہ دری اور دیگر کارنر میٹنگوں میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ الحاج محمد افضل گوندل نے کہا کہ گجرات کے عوام کی سوچ بدل چکی ہے وہ وڈیرہ شاہی اور جاگیردارانہ نظام کیخلاف اٹھ کھڑے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ پروردگار کو بھی عمران خان سے ایک نئے پاکستان کی تکمیل کا کام لینا ہے اس لیے یہ ملک کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی شکل میں ایک بہترین قیادت ملی ہے ۔ یہ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لیکر جائیگی ۔ انہوںنے کہا کہ عوام 11 مئی کو روایتی سیاستدانوں کو مسترد کر دینگے ۔ نیا پاکستان بنانے کیلئے نوجوان متحرک ہو چکے ہیں ۔ انشاء اللہ تعالیٰ گجرات سے تبدیلی کی ہوا پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی ۔ گجرات کے لوگ تندرست لوگوں کو آگے لائینگے اس ملک کو اب بیمار ذہنوں کی ضرورت نہیں ہے ، صحت مند ذہن ہی اس ملک کو ترقی کی راہ گامزن کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الحاج محمد افضل گوندل اور امید وار پی پی 111 گجرات چوہدری سلیم سرور جوڑا کی حمایت میں عظیم الشان اکٹھ کا اہتمام کیا گیا
گجرات(جی پی آئی)ممتاز سماجی شخصیت بائو انتظار رفیق ، بائو محمد رفیق ، بائو شباب رفیق ، بائو خرم رفیق ، بائو مصطفی انتظار کی طرف سے محلہ بارہ دری ٹائون ، بھمبر روڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے امید وار حلقہ این اے 105 الحاج محمد افضل گوندل اور امید وار پی پی 111 گجرات چوہدری سلیم سرور جوڑا کی حمایت میں عظیم الشان اکٹھ کا اہتمام کیا گیا ۔ جہاں پر پی ٹی آئی کے امید واروں کا تاریخی استقبال کیا گیا ، گل پاشی کی گئی اور فوجی بینڈ کے ذریعے انکا استقبال کیا گیا ۔ اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے الحاج محمد افضل گوندل نے کہا کہ گجرات کے عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے انشاء اللہ تعالیٰ 11مئی کو حق سچ کی فتح ہو گی، اور ظالم کو عوام بری طرح مسترد کر دینگے ۔ چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ عوام نیا پاکستان چاہتے ہیں اور نئے پاکستان کے لیے یہ ضروری ہے کہ حلقہ این اے 105 سے عوام الحاج افضل گوندل کو کامیاب کر ا کے وزیر اعظم بنائیں انہوںنے کہا کہ گجرات کے عوام نے جس طرح مجھے پذیرائی دی ہے انشاء اللہ تعالیٰ کامیابی کے بعد میں اہل گجرات کی اتنی خدمت کرونگا کہ آئندہ کسی اور کو ووٹ نہیں دینگے ۔ انشا ء اللہ تعالیٰ ہمارے خاندان سے عوام کی خدمت کا تسلسل جاری رہے گا ۔ عرفان سلیم بٹ نے کہا کہ عمران خان سچا لیڈر ہے اور 11 مئی کو قوم عمران خان کو کامیاب کرائے کیونکہ ایسے لیڈر مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاخطاب ملٹی میڈیا پر لائیو جوڑا میں دکھایا گیا
گجرات(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاخطاب ملٹی میڈیا پر لائیو جوڑا میں دکھایا گیا اس موقع پر معین مسعود جوڑا کی طرف سے ایک بڑے اکٹھ کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور عمران خان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا خطاب سنا ۔ نوجوان عمران خان کا خطاب سنتے ہی جذباتی ہو گئے اور وزیر اعظم عمران خان کے نعرے لگائے ۔ قبل ازیں چوہدری سلیم سرور جوڑا اور عرفان سلیم بٹ نے اجتماع سے خطاب بھی کیا اور ووٹروں پر زور دیا کہ وہ 11 مئی کو جہاد سمجھ کر ووٹ ڈالنے کیلئے نکلیں اور لوگوں کو بھی گھروں سے ووٹ ڈالنے کیلئے نکالیں تاکہ ملک میں تبدیلی آئے کیونکہ 11 مئی کو انکی راہ دیکھا رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو عوام کی سوچ بدلنے کیلئے میدان عمل میں آیا ہے ۔ عوام تمام سازشی عناصر وں کو بری طرح مسترد کر دیں ۔