چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کی حمایت میں چوہدری امجد علی کی رہائش گاہ پر عظیم الشان اکٹھ منعقد ہوا

کھاریاں(جی پی آئی)امیدوار مسلم لیگ ن حلقہ این اے 107چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور حلقہ پی پی 115چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کی حمایت میں موضع کنجیال میں چوہدری خالد اقبال اٹلی اور چوہدری امجد علی کی رہائش گاہ پر عظیم الشان اکٹھ منعقد ہوا ۔ جس میں سینکڑوں افراد نے بھرپور شرکت کی ، مہمانوں کا استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے کیا گیا۔

اس موقع پر چوہدری امجد علی اور دیگر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور چوہدری عابد رضا کو ٹلہ اور چوہدری شبیر کوٹلہ کی کامیابی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھنے کا عہد کیا ، اس موقع پر چوہدری عابد رضا نے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گیارہ مئی کو انشا اللہ الیکشن میابی کے بعد اپنے حلقہ کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کروں گا ،اپنے حلقہ کے بنیادی مسائل اور ان کے حل کیلئے ابھی سے ہوم ورک کر لیا ہے اور انشا اللہ غریبوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کروں گا۔

چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے مزید کہا کہ مخالفین جنتا مرضی زور لگا لیں ناکامی ان کا مقدر بن چکی ہے ۔ آخر میں چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے چوہدری امجد علی اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ اس عظیم الشان اکٹھ میں، چوہدری خالد اقبال آف اٹلی، چوہدری محمد صدیق ،چوہدری یاسر صدیق، ملک محمد عارف، چوہدری محمد افضل، چوہدری اورنگ زیب عرف بگا۔

چوہدری محمد اصغر ،چوہدری مظہر اقبال ، چوہدری ظہیر اقبال آف اٹلی ،چوہدری حمزہ خالدآف اٹلی ، چوہدری نقاش مظہر ،حاجی محمد رفیق ،چوہدری ظفر اقبال عرف جگا ،چوہدری پرویز اختر ، حاجی محمد صفدر ، چوہدری قمر زمان آف دبئی،چوہدری عامر طارق آف بحرین ، چوہدری سلیمان اور دیگر سینکڑوں افراد نے بھر پور شرکت کی۔