انشا اللہ کل چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور چوہدری شبیراحمد کی جیت ہے : سہراب خان

کھاریاں(جی پی آئی)راہنما مسلم لیگ ن چیئرمین سہراب خان اور چوہدری ظفر اقبال نے کہا کہ انشا اللہ کل چوہدری عابدرضا کوٹلہ اور چوہدری شبیراحمدکی جیت ہے عوام نے چوہدری عابدرضا اور چوہدری شبیراحمد کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے انشا اللہ چوہدری عابدرضا اور چوہدری شبیر حلقہ میں مزید ترقیاتی کام کروائیں گے۔

ہم نے ان کی الیکشن کمپین بھی بہت اچھے طریقے سے چل چلائی ہے جن سے ہم مطمئن ہیں حلقہ کی عوام نے شیر کی جیت دیدی ہے کوٹلہ برداران نے ہمیشہ اصولوں پر سیاست کی ہے اورعوام کی فلاح پر بات کی ہے ،عوام کی خوشحالی کی بات کی ہے ،عوام کو ظلم سے بچانے کی بات کی ہے۔

عوام کو مہنگائی بے روزگاری سے چھٹکار ا دلوانے کی بات کی یہی وجہ ہے کہ ان کی مقبولیت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے وہ اپنی عوام کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں اور وہ دن دورنہیں جب ملک میں میاں نواز شریف وزیر اعظم پاکستان ہوں گے اورملک کے عوام خوشحال ہوں گے عوام کو بنیادی سہولیات ان کی اپنی دہلیز پر مہیا ہوں گی۔