عوامی مسائل حل کرنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے : چوہدری عابد رضا کوٹلہ

کھاریاں(جی پی آئی)امیدوارNA-107چوہدری عابدرضا کوٹلہ مختلف انتخابی کارنرمیٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے سر دھڑ کی با زی لگا دیں گے ، الیکشن میں منتخب ہوکر علا قے میں تر قیاتی کاموں کا جال بچھا کر نیا باب رقم کریں گے میرے والد چوہدری عبدالمالک(مرحوم) سیاست کے علمبر دارتھے۔

آج تک مخالفین بھی ان پر کرپشن اور بد عنوانی کا الزام نہیں لگا سکے ۔ ہم نے سیاست کو خدمت اور عبادت سمجھ کر کیا ہے ہماری ماضی بے داغ اور مستقبل روشن ہے ، سیا سی انتقام کی سیاست کو فروغ دینے والے 11مئی کو اپنی موت آپ مرجائے گئے، انہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر پہچانے اور علاقے کی تقدیر بدلنے کا عزم کر رکھا ہے11مئی ملک کا بیڑا پار لگانے کا دن ہے۔

الیکشن میںعوام ملک کو لوٹ کر کھا جانے والے لٹیرے گروہ کا گریبان پکڑیں گے، فلائی اوور کی تکمیل کے بعدحلقہ کی ترقی کے مخالفین کی بے بسی قابل دید ہے،مسلم لیگ ن کے اشتہار پھاڑنے والے ہمارے ترقیاتی منصوبوں کو پھاڑ کر نہیں پھینک سکتے،چھپڑی خان کے پاس سوائے گیندیں پھینکنے کے اور کوئی تجربہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام11مئی کو ملک لوٹنے والے گروہ کا ووٹ کی پرچی کے ذریعے کڑااحتساب کرکے ترقی ،روشنی اور خوشحالی کیلئے مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ،حلقہ میں بے مثال ترقیاتی عمل کی تکمیل سے مخالفین کے عزائم خاک میں مل گئے ہیں۔

2008 کو عوام کی شیر پر لگائی ہوئی مہر پھولوں والی سڑکوں کی شکل میں عوام کے پاس واپس آئی ہے، میاںنواز شریف عوام کی امیدوں اور امنگوں کا محور ہیں ،11مئی کوعوام مسلم لیگ ن کو کو اتنی بڑی کامیابی دلائیں گے کہ مخالفین کے ہوش ٹھکانے آ جائیں گے۔